نئى دہلى ، 11 دسمبر (يو اين آئى) مہاراشٹر ميں ناتھو رام گوڈسے کے نا م پر ايک تنظيم کے ذريعہ يوم شجاعت منائے جانے کى اپويشن نے آج راجيہ سبھا ميں شديد مخالفت کى جس کى وجہ سے ايوان کى کارروائى پہلے وقفہ صفر ميں دس منٹ اور پھر وقفہ سوال ميں 15 منٹ کے لئے ملتوى کرنى پڑى۔
کانگريس کے حسين دلوائى نے
وقفہ صفر ميں يہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ ايک تنظيم نے مہاتما گاندھى کا قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کے نام پر مہاراشٹر ميں يوم شجاعت منايا جس ميں دو سابق ممبران اسمبلى اور ہردوار کے کچھ سنت بھى شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ايک طرف اس طرح کے پروگرام ہورہےہيں اور دوسرى طرف آگرہ ميں مذہب تبديل کرايا جارہا ہے۔